ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / عبدالجلیل مستان کے خلاف مظفر پور کورٹ میں درخواست داخل

عبدالجلیل مستان کے خلاف مظفر پور کورٹ میں درخواست داخل

Thu, 02 Mar 2017 22:00:01    S.O. News Service

مظفر پور،2/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ریاستی حکومت کے وزیر عبدالجلیل مستان کے خلاف مظفر پور چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کے کورٹ میں جمعرات کوایف آئی آردائرکی گئی ہے۔ بی جے پی لیڈر چندر کشور پراشر نے یہ درخواست داخل کی ہے۔انہوں نے اپنی شکایت میں کانگریسی لیڈراشوک چودھری،وزیر عبدالجلیل مستان، مظفر پور ضلع کانگریس کمیٹی کی ادو سنہا کوموردالزام ٹھہرایاہے۔ معاملہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کو لے کرہواہے۔کورٹ کو دی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت کے وزیر عبدالجلیل مستان نے22 فروری کووزیر اعظم نریندر مودی کو ڈکیت اور نکسلی کہا اور لوگوں کو ان کی تصویرپرجوتے اورموزے سے مارنے کیلئے اکسایا۔
 


Share: